قومی ٹیسٹ اسکواڈ جمیکا پہنچ گیا

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ گیانا سے براستہ جمیکا پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی جمیکا پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوں گی ، ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر ہی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی جبکہ ٹیسٹنگ کے نتائج منگل کو موصول ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے جمیکا میں شروع ہوگا۔

پاکستان میں ایسے انتخابات ہونگے نتائج سب قبول کرینگے :وزیراعظم

اسلام آباد :  ( نامہ نگار خصوصی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے بالآخریہ دکھائی دینے لگاہے کہ پاکستان میں ہمیں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار نتائج تسلیم کرینگے ۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معائنہ کی اپنی تصویرشیئر کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں خواتین کی 1500میٹر ریس کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہالینڈ کی سیفان حسن اپنے سے آگے گرنے والی ایتھلیٹ سے ٹکرا کر گر گئیں ، اس موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ سیفان حسن کا ٹوکیو اولمپکس میں سفر اختتام پذیر ہوچکا تاہم انہوں نے شاندار ریکوری کے دوران تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی ۔

عمران خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے تمام نوجوان یہ ریس دیکھیں اور سب سے اہم سبق سیکھیں جو کھیلوں نے مجھے سکھایا کہ آپ صرف تبھی ہارتے ہیں جب آپ ہار مان لیتے ہیں۔

خدمت کے 500 دن، آرمی چیف اور وزیر اعظم کی این سی او سی کو مبارکباد

اسلام آباد: (نامہ نگار خصوصی)  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹنےکے لیے دنیا ہماری تعریف کر رہی ہے ، این سی او سی کو بیتر کارکردگی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مبارکباد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سیئٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری کوویڈ 19 جوابی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا ہے اور اللہ کی برکتوں سے پاکستان  کو کوویڈ کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا ہے۔ میں این سی او سی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جو اپنے وقف کردہ کام کے ذریعے ہماری کوویڈ رسپانس اسٹریٹیجی کا لنچپن رہی ہے۔

  راولپنڈی : ( مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ ہ پاک فوج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو 500 دن مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ملک میں کوویڈ 19 وبائی مرض سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں۔

این سی او سی کرونا کے خلاف پاکستان کے موثر رد عمل کیلئے ضروری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کوشوں سے بیت سی انسانی جانیں بچائی جاسکیں۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت کرونا وبا سے تحفظ کیلئے کاوشیں کیں، این سی او سی تیم کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اقوام متحدہ کا طالبان کو جنگی مجرم قرار دیکر افغانستان میں فوج اتارنے کا فیصلہ

  لندن (اختر گلفام سے)

سی آئی اے نے افغانستان سے امنے ایجنٹوں کو نکالنے کا عمل روک دیا۔

برطانیہ ، امریکہ ، جرمنی، کینیڈا کے سفارتخانوں نے افغان فورسز اور طالبان کے جنگی جرائم کیسز کی فائلیں بھجوانا شروع کر دیں۔

طالبان کا مزید دو صوبائی دارالحکومتوں  سر پل اور اور قندھار پر قبضہ کا دعویٰ ۔

بے گھر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ : اقوام متحدہ

دوسری طرف امریکہ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو  استعفیٰ دینے سے منع کر دیا۔

لداخ میں بھارت چین پھر آمنے سامنے، امریکہ بھی کود پڑا

بھارت نے امریکہ کو ڈیڑھ لاکھ جدید رائفلز کا آرڈر دے دیا ، بھارتی فوج نے چین کے سامنےگھٹنے ٹیکنے کے بعد پھر سر اٹھایا ، لڑائی ہوئی تو بھارت کو بہت زیادہ نقصان ہوگا: عسکری ماہرین نے خبردار کردیا۔

بھارتی فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم، جدید سگ سوئر 716 رائفلز سے مسلح انڈین شوٹرز بلند مقامات پر تعینات ، گوگراہائیٹس میں جھڑپ ، غلوان میں بھی صورتحال کشیدہ۔

نئی دہلی: (نیٹ نیوز) چینی سرحد پر ایک بار پھر بھارت کی جانب سے جارحیت کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ اپمریکہ بھی بھارت کی مدد کو آگیا۔

میڈیرپورٹس کے مطابق بھارتی گوج حکام نے بتایا ہے کہ چینے سرحد پر تعینات بھارتی  فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کر دیا گیا ہے، جدید سگ سوئر 716 رائفلز سے مسلح انڈین شوٹرز بلند مقامات پر تعینات کردیاگیا ہے۔

گوگراہائیٹس میں چین سے شدید جھڑپ کے بعد بھارتی فوجیوں کو جدید اسلحہ دیا گیا۔

معروف بھارتی اداکار انوپم شیام چل بسے

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار انوپم شیام اوجھا آج ممبئی کے ایک اسپتال میں چل بسے۔

 بھارتی اداکار گزشتہ چھ روز سے اسپتال میں داخل تھے جہاں آج وہ ملٹی پل اورگن فیلیئر کے باعث چل بسے۔

واضح رہے کہ وہ گردے کی بیماری میں مبتلا تھے اور ہفتے میں تین مرتبہ ان کی ڈائیلائسز ہوتے تھے۔

 انوپم شیام کی شہرت کی وجہ ان کا ٹی وی ڈرامہ ’من کی آواز‘ میں ٹھاکر سجن سنگھ کا کردار تھا، جس سے انھیں کافی پہچان ملی۔

وزیر خارجہ کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی واظہارِ تعزیت بھی کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

کوئٹہ: سرینا چوک کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سرینا چوک پرہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا سرینا چوک کے قریب ہوا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی، جہاں ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق وزخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، متاثرہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

وزیرداخلہ کی چینی سفیر کو چینی شہریوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی یقین دہانی

چین کے پاکستان میں تعینات سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق جاری تحقیقات پربھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

چینی سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہیں اور چینی شہریوں کو سہولیات پر وزرات داخلہ کا مشکور ہوں۔

سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کے بھائی قتل

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ میں تھرمل بائی پاس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق دستی زمین کے تنازع پر پنچایت کیلئے گئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

واقعے کے بعد مشتاق دستی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق مشتاق دستی کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب نے آرپی او ڈی جی خان سے قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی نے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔