کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سرینا چوک پرہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا سرینا چوک کے قریب ہوا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی، جہاں ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق وزخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، متاثرہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

