تازہ تر ین

رولز کی عدم دستیابی، اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کا خدشہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کے لیے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت رولز فراہم نہ کرنے پر چیف کمشنر اور وزارت داخلہ کے نمائندے کو طلب کر لیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں اور ووٹرز رجسٹریشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ ۔ بلوچستان اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء کے تحت رولز کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے باعث اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد اور وزارت داخلہ کے نمائندوں کو طلب کر لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات دو ہزار تئیس سے قبل تمام اہل ووٹرز کی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جبکہ الیکشن کمیشن ڈیٹا سنٹر اور پرنٹنگ پروجیکٹ کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain