تازہ تر ین

مسلمان برطانیہ میں دوسرا سب سے غیر پسندیدہ گروہ : نئی تحقیق

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلمان برطانیہ میں ’دوسرا سب سے کم پسند کیے جانے والا گروہ ہے۔‘برمنگھم یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر چار میں سے ایک برطانوی شہری مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں منفی خیالات رکھتا ہے۔خانہ بدوشوں اور آئرش مسافروں کے علاوہ کسی بھی گروہ کے خلاف سب سے زیادہ منفی خیالات ہیں۔
ایک چوتھائی سے زیادہ لوگ تقریباً 25 فیصد سے زائد مسلمانوں کے بارے میں منفی محسوس کرتے ہیں، اور صرف 10 فیصد سے کم ’بہت زیادہ منفی‘ محسوس کرتے ہیں۔
1667 لوگوں کے سروے میں برطانوی افراد نے دیگر مذاہب کے مقابلے میں اسلام کے بارے میں زیادہ منفی خیالات کا اظہار کیا۔تقریباً ہر پانچ میں سے ایک برطانوی شخص جو 18.1 فیصد بنتا ہے، مسلمانوں کی برطانیہ نقل مکانی پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 9.5 فیصد اس خیال کی ’پر زور تائید‘ کرتے ہیں۔ اسلاموفوبیا برطانیہ میں اتنا پھیل چکا ہے کہ اب اسے سماجی طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain