تازہ تر ین

کشیدگی کے خاتمے کیلیے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات

پیرس: (ویب ڈیسک) روس یوکرین تنازعے کے خاتمے کیلئے فرانس کے دارالحکومت میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے جس میں روس اور یوکرین کے علاوہ جرمنی اور فرانس بھی شرکت کریں گے۔
وائس آف امریکا کے مطابق روسی صدارتی ترجمان ڈمتری پیسکوو نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونگے۔
دوسری جانب یوکرین کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمیک نے کہا کہ وہ بھی پُرامید ہیں کہ مذاکرات یوکرین کے مفاد میں تعمیراتی ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ آج کی یہ میٹنگ گزشتہ ہفتے کے مذاکراتی مراحل کی پیروی ہے جس میں روس، امریکا، نیٹو اور یورپی تنظیم برائے سیکورٹی و تعاون شریک ہوئی تھیں۔ روس اس سے قبل کہہ چکا ہے وہ مغرب سے اپنے مطالبات کا واضح جواب کا منتظر ہے۔ اگر مغرب اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتا ہے تو روس کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain