Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ ترقیاتی و اپ گریڈیشن منصوبوں کا معائنہ
    • اسلام آباد: صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر ملاقات کر رہی ہیں۔
    • DGFIA ڈاکٹر عثمان انور ریکارڈ سمیت طلب
    • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں موسمی اور وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
    • یو اے ای میں فلائی دبئی پرواز کے واقعے پر تحقیقات کا حکم
    • یو اے ای میں فلائی دبئی پرواز کے واقعے پر تحقیقات کا حکم
    • علامہ اقبال میڈیکل کے سوئمنگ پول میںایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کا طالبعلم ڈوب کر جاں بحق
    • غزہ، عمارت کے ملبے سے ملی 100فلسطینی شہدا کی لاشوں کی اجتماعی تدفین
    • ریلوے کی 32 ارب مالیت کی اراضی پر با اثر افراد برسوں سے قابض
    • پی آر اے کی ای آئی ایم ایس کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں کارروائیاں
    • پاکستان کا دوام سیاسی و معاشی استحکام سے وابستہ ہے، عائشہ جاوید
    • پنجاب یونیورسٹی، میرٹ کی نیڈ کی بنیاد پر فارم ڈی تھرڈ ایئر کے طلبہ میں3سکالرشپس تقسیم
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا
    • پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم
    • پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان برطانوی وزیرمملکت برائے مشرق وسطیٰ’شمالی افریقہ’افغانستان وپاکستان اسٹیفن ڈوائوٹی سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • بچوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن گیمنگ میں بڑھتے سائبر خطرات کا سامنا
    • امریکہ،270سے زائد پادریوں کے1ہزار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
    • سندھ کابینہ کی ججز کیلئے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری
    • پاکستان میں 8 ماہ کے دوران 18.66 ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل کیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایف 35 سی طیارہ: بحیرہ جنوبی چین میں گرنے والے امریکی لڑاکا جہاز کو نکالنے کی دوڑ میں چین کی دلچسپی کیا؟

    By Khabrain Newsجنوری 28, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنوبی چین: (ویب ڈیسک) چین اور امریکی نیوی ان دنوں سمندر میں گرنے والے امریکی لڑاکا طیارے ایف 35 سی تک پہلے پہنچنے کی انوکھی دوڑ کا حصہ ہیں۔
    دس کروڑ ڈالر کی مالیت کا ایف 35 سی طیارہ بحیرہ جنوبی چین میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس کارل ونسن سے اڑان بھرتے وقت ایک ’حادثے‘ کا شکار ہو گیا تھا۔
    یہ لڑاکا طیار امریکی نیوی کا جدید ترین طیارہ ہے اور اس میں خفیہ آلات نصب ہیں، جو ظاہر ہے امریکہ نہیں چاہتا کہ کسی اور کے ہاتھ لگیں لیکن کیوںکہ یہ طیارہ بین الاقوامی پانیوں میں گرا ہے اس لیے تکنیکی اعتبار سے اسے حاصل کرنے کی دوڑ قواعد کے مطابق ہے۔
    جو بھی اس تک پہلے پہنچے گا، جیت اسی کی ہو گی اور جیتنے کا انعام کیا ہو گا؟ اس انتہائی مہنگے اور جدید لڑاکا طیارے میں چھپے رازوں تک رسائی۔
    گذشتہ پیر کو جب یہ طیارہ ایک جنگی مشق کے دوران امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کارل ونسن پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا تھا تو اس حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے تھے۔
    اس وقت یہ بحیرہ جنوبی چین کی گہرائیوں میں موجود ہے لیکن اس کو یہاں سے کیسے نکالا جائے گا یہ تاحال ایک معمہ ہے۔
    امریکی نیوی کی جانب سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ طیارہ سمندر میں کس جگہ گرا تھا اور اسے وہاں سے نکالنے میں کتنا وقت لگے گا۔
    چین کا دعویٰ ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے مکمل حصے پر اس کا قبضہ ہے اور چین کی جانب سے گذشتہ کئی سال کے دوران ایسے کئی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی اجارہ داری ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
    چین نے سنہ 2016 میں ایک بین الاقوامی ٹریبونل کی جانب سے اپنے خلاف آنے والے فیصلے کو ماننے سے انکار کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چین کا بحیرہ جنوبی چین پر قانونی طور پر کوئی حق نہیں۔
    قومی سلامتی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی فوج اس طیارے تک پہنچنے کی ’پوری کوشش کرے گی‘ جبکہ امدادی کارروائی کے لیے آنے والے امریکی بحری جہاز کو طیارے کی کریش سائٹ تک پہنچنے کے لیے 10 دن لگیں گے۔
    دفاعی تجزیہ کار ایبی آسٹن کا کہنا ہے کہ یوں تو بہت دیر ہو جائے گی کیونکہ طیارے میں نصب بلیک باکس کی بیٹری اس سے پہلے ختم ہو جائے گی اور یوں اسے طیارے تک پہنچنے میں دشواری پیش آنے کا امکان ہو گا۔
    وہ کہتی ہیں کہ ’یہ انتہائی اہم ہے کہ امریکہ اس طیارے کو کامیابی سے سمندر سے نکالے۔ ایف 35 دراصل ایک اڑتے ہوئے کمپیوٹر جیسا ہے۔ اس کے ذریعے آپ دیگر آلات کو بھی لنک کر سکتے ہیں جسے ایئر فورس کی اصطلاح میں ’سینسرز اور شوٹرز کو لنک کرنا‘ کہا جاتا ہے۔
    وہ بتاتی ہیں کہ چین کے پاس یہ ٹیکنالوجی نہیں، اس لیے اگر یہ ان کے ہاتھ لگ جائے تو یہ ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ہو گا۔
    وہ کہتی ہیں کہ ’اگر وہ (چین) ایف 35 کی نیٹ ورکنگ قابلیت تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو اس پھر طیارہ بردار جہازوں کے فلسفے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘
    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس واقعے سے انھیں سرد جنگ کی باز گشت سنائی دے رہی تو انھوں نے کہا کہ ’سب کچھ اس پر منحصر ہے کہ کون زیادہ طاقتور ہے۔ یہ کہانی بالکل فلم ’دی ہنٹ فار ریڈ کراس اکتوبر‘ اور ’دی ابس‘ جیسی ہے۔ یہ تین حصوں پر مشتمل ایک ڈرامے جیسا ہے۔‘

    Khabrain News

      Keep Reading

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.