تازہ تر ین

ایران کا سرکاری ٹیلی وژن ہیک؛ آیت اللہ خامنہ ای کی پھانسی کا مطالبہ

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے سرکاری براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ٹیلی وژن چینل کو ہیک کرکے مخالف رہنماؤں کی تصاویر نشر اور روحانی پیشوا خامنہ ای کی پھانسی کا مطالبہ کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر اچانک حکومت مخالف عوامی مجاہدین گروپ کے رہنما مسعود رضوی اور ان کی اہلیہ مریم رضوی کی تصاویر نشر کی گئیں۔
اسی دوران سرکاری چینل میں ایک کارٹون بھی دکھایا گیا جس میں روحانی پیشوا خامنہ ای کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ پس پردہ ایک شخص کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو مسعود رضوی زندہ باد اور خامنہ ای مردہ باد کے نعرے لگا رہا ہے۔
مجاہدینِ خلق تحریک نے سرکاری ٹیلی وژن ہیک ہونے اور اپنے رہنما کی تصویر نشر ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے ہیکرز نے ایرانی سرکاری ٹی وی کو ہیک کرنے کا اعتراف کیا گیا۔
ادھر ایران کے سرکاری چینل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل کو 10 سیکنڈ کے لیے ہیک کیا گیا۔ سخت سیکیورٹی اور بروقت ردعمل کے باعث فوری طور پر چینل کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain