کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں جب کہ لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کے میدان میں اتریں گے۔
شام سات بجے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر آمنے سامنے ہوں گے۔ اب تک ہونے والے مقابلوں میں کوئٹہ کو کراچی پر سبقت حاصل ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے سات مرتبہ کنگز کو ہار کا مزہ چھکایا جبکہ پانچ مرتبہ جیت کراچی کا مقدر بنی ہے۔
