اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مشیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی 8 کروڑ 87 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے۔
مشیر احتساب نے الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، جس کے مطابق بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی 8 کروڑ 87 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔
مصدق عباسی نے جمع کرائی گئی تفصیلات میں ڈی ایچ اے فیز ٹو اسلام آباد میں ساڑھے 3 کروڑ روپے کا گھر ظاہر کیا، پی ایچ اے ریزیڈینشیا کری روڈ اسلام آباد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا گھر ظاہر کیا۔
ایبٹ آباد کے گاؤں میں 15 لاکھ روپے کا گھر ظاہر کیا، انہوں نے قادری نوری انٹرپرائزز میں 57 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ظاہر کی گئی، جبکہ بچوں کو کاروبار کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ کا تحفہ بھی ظاہر کیا۔
مصدق عباسی نے ٹویوٹا 2007 ماڈل کی 12 لاکھ کی گاڑی ظاہر کی، انہوں نے 28 لاکھ کی ٹویوٹا 2009 ماڈل کی گاڑی بھی ظاہر کی، جبکہ اپنے بینک اکاونٹس میں 55 لاکھ روپے ظاہر کئے۔
