اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ 9فروری کو وزیراعظم فیصل آباد میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔
وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عزت شہرت سب کچھ مل گیا۔آئندہ لوگوں کے علاج کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار ہر شخص کے جیب میں وزیراعظم نے10لاکھ روپے ڈال دیا۔10لاکھ روپے سے خاندان کے کسی بھی فرد کا علاج کر سکتے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کی صورت میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ واپس کیاجارہاہے۔ 9فروری کو وزیراعظم فیصل آباد میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے حکمران پیسے لےکر باہر جائیدادیں بناتے تھے۔ پہلی بار کسی حکومت نے عوام کا سوچا ہے۔
