تازہ تر ین

پی ڈی ایم صدارتی نظام کی کبھی حمایت نہیں کرے گی : فضل الرحمان

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کو کوئی محب وطن ووٹ نہیں دے گا۔

ڈیرہ اسماعیل ( ڈی آئی ) خان میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں بلے اور کتاب کے درمیان مقابلہ ہے۔ بلے کو ووٹ دینا ملک کو تباہی کی طرف دکھیلنے اور ملک کو ڈبونے کے مترادف ہے کیونکہ یہ حکومت ہر 4 ماہ بعد نیا بجٹ لے آتی ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے استفسار کیا کہ حکومت نے سی پیک منصوبے کو روک دیا، اس کا دفتری افتتاح کا کیا مقصد ہے؟ کوئی محب وطن پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔ عوام نے آج اپنے منصوبے کا خود افتتاح کیا، سی پیک منصوبے کے لیے نواز شریف کا بھرپور تعاون رہا، سی پیک منصوبے کا اگلا افتتاح ہم اپنی حکومت میں کریں گے۔ انتخابات کے قریب آتے ہی نالیاں پکی کرا کر ووٹ لینا ووٹ خریدنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 سے اب تک اسٹیٹ بینک نے حکومت کو ایک روپیہ قرض نہیں دیا، ہمارے بینکوں میں پڑی دولت ہماری نہیں، ہم پائی پائی کے قرض دار ہیں۔ تمہارے بلے نے 3 سال جو ہمارے ساتھ کیا اب قوم و ملک کی جان چھوڑو۔

انہوں نے اس موقع پر جے یو آئی کا 26 فروری کو ٹانک میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain