تازہ تر ین

پی ایس ایل: ٹیموں کی آمدورفت کے باعث لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے کیلئے ساری ٹیمیں لاہور پہنچ گئيں۔
ٹیموں کی آمدورفت کے باعث لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام رہا جبکہ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران مال روڈ اور ملحقہ سڑکیں بند کردی گئیں۔
سڑکوں کی بندش سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈيم لاہور میں 10 فروری سے مقابلے شروع ہوں گے جبکہ اسٹیدیم میں صفائی اور عارضی کمنٹری باکس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain