اوکاڑہ : (ویب ڈیسک)
اوکاڑہ میں اوباش نے تیسری جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق تیسری جماعت کا طالب علم اسکول جا رہا تھا کہ ملزم شفیق اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس میں کہا گیا ہےکہ ملزم شفیق نے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور اسے بہلانے کے لیے 100 روپے بھی دیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2022/02/15-10.jpg)