اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ خیبرپختونخوا کے عہدیداروں کو اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔
انہوں نے خیبرپختونخوا کے پارٹی عہدیداران کو یہ ٹاسک ایک اہم ملاقات میں سونپے۔
چیئرمین پی پی سے صوبہ خیبرپختونخوا کے پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بلاول بھٹو کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والوں میں امجد آفریدی، روبینہ خالد، ہمایوں خان، نگہت اورکزئی اور اخوند زادہ چٹان شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پارٹی چیئرمین نے عہدیداران کو لانگ مارچ کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔
