تازہ تر ین

شاہ رخ خان کے خلاف شہری کی ہلاکت کا کیس معافی پر ختم ہوسکتا ہے، عدالت

ممبئی: (ویب ڈیسک) گجرات ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے خلاف دائر قتل کیس کو معافی سے مشروط کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں سال 2017 میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم رئیس کی تشہیری مہم کے دوران ایک شخص کی موت کے حوالے سے کیس کی سماعت گجرات ہائی کورٹ میں ہوئی۔
بھارتی شہر وڈودرا میں فلم رئیس کی تشہیری مہم کے دوران کنگ خان کی جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کے درمیان بھگدڑ مچی جس میں مذکورہ شخص کی موت موقع ہوئی تھی، بعد ازاں کانگریس لیڈر جیتندرا سولنگی نے اداکار کو واقعے کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا۔
شاہ رخ خان نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر اور عدالت میں دائر درخواست کے خاتمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد سال دو ہزار سترہ کے واقعے کی پھر سے سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سنے اور مؤقف اختیار کیا کہ فلم کی تشہیر کے دوران شہری کی موت پر شاہ رخ خان اگر عدالت سے معافی مانگ لیں تو یہ زیادہ بہتر رہے گا، اس طرح یہ معاملہ ختم ہوجائے گا۔ کیس کی اگلی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
خیال رہے کہ سال 2017 میں بالی ووڈ کنگ کی فلم رئیس کی تشہیر کے لیے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا گیا تھا جسے وڈودرا ریلوے اسٹیشن سے گزر کر دہلی پہنچنا تھی اس دوران اسٹیشن پر اداکار کی ایک جھلک دیکھنے مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور بھگدڑ مچنے سے شہری کی موت واقع ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain