تازہ تر ین

استور اور پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور : (ویب ڈیسک) پشاور اور استور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور اور خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain