تازہ تر ین

یوکرین کو روس سے لڑنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا گیا: ولادی میرزلنسکی

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر ولادی میرزلنسکی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ساتھ دیتا نظر نہیں آرہا، یوکرین کو روس سے لڑنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا گیا،دشمنوں کا مقصد ملک کو سیاسی طورپرتباہ کرنا ہے۔
یوکرین کے صدر نے روس کے خلاف ساری فوج کوحرکت میں آنے کا حکم دے دیا ہے، اٹھارہ سے ساٹھ سال کے مردوں پر ملک چھوڑنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔ امریکہ نے ملک چھوڑنے والے یوکرینی باشندوں کو پناہ دینے کی حامی بھرلی۔
روس نے بحیرہ اسود میں یوکرین کے جزیرہ زمینی اور سنیک پر قبضہ کر لیا، لڑائی میں تیرہ یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرین پر روسی حملے میں تاحال 137 افراد مارے گئے، 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ روس کا فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ملک کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یوکرینی اہداف پر بیلسٹک اور کروز میزائل سے حملے جاری ہیں، ایئر بیس پر کنٹرول کے لیے کیف کے مضافات میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain