مکہ المکرمہ: (ویب ڈیسک) وزارت حج و عمرہ نے زائرین کی عمر کے تقاضوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 7 یا اُس سے زائد برس کے افراد اب عمرہ کرسکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد توکلنا ایپلی کیشن پر ویکسین شدہ مندرج ہوں۔
حرمین کے ایک اندرونی ذرائع نے بتایا کہ مستقبل قریب میں وزارت یہ عمر اور بھی کم کر کے 5 اور اس سے اوپر کر دے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک فرد ہر 10 دن میں ایک عمرہ کر سکتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے وزارت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔






































