تازہ تر ین

بھارت میں تربیتی طیارہ گرکر تباہ، خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی

تلنگانہ: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نالگونڈا میں پیش آیا جہاں ایک تربیتی طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق طیارہ ایک نجی کمپنی کا تھا جو کہ کھیتوں میں گرا، جس کے باعث مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پائلٹ ماہیما تربیتی پرواز پر تھی اور اس کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا جو کہ حیدرآباد کے ایک ادارے میں جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کر رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain