کینیڈا : (ویب ڈیسک) کینیڈا کے سائنسدانوں نے ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت کرلیا ہے۔
سائنسدانوں نے تحقیقی مطالعہ کے لیے کینیڈا بھر میں شکار کے لیے مارے جانے والے سینکڑوں ہرنوں سے نمونے لیے جس میں تین سو ہرنوں میں سے سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس پایا گیا۔
تحقیق کے اگلے مرحلے میں اطراف میں موجود کورونا مریضوں کا جائزہ لیا گیا تو ایک فرد اور ہرن کے وائرس کی ترکیب اور جینیاتی کیفیت بالکل یکساں تھی۔ نہ صرف یہ بلکہ اس نوعیت کا وائرس دیگر متاثرہ افراد میں موجود نہ تھا۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کی نقل و حرکت کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکے بلکہ جانوروں کے اپنے جسم میں بھی کورونا سے ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔
ماہرین حیوانات اس بات پرمتفق ہیں کہ عموماْ ہرنوں کے جراثیم انسانوں تک پہنچنا ایک نا قابل یقین معاملہ ہے کیونکہ حیوانیات کے نصاب میں بھی اس کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے۔