تازہ تر ین

نہ پہلے فون آئے تھے نہ اب آئے ہیں، اسپیکر کے کردار کو دیکھنا ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نہ پہلے فون آئے تھے نہ اب آئے ہیں۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز گیم پوری ہے۔
پی پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے اور سب ایک پیج پر ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل اسپیکر کے کردار کو دیکھنا ہے۔ انہوں ںے انکشاف کیا کہ قانونی ماہرین کو اسپیکر کے کردار کا جائزہ لینے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق تین بڑوں نے علیحدہ بیٹھ کر بات چیت کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی رہائش گاہ زرداری ہاؤس پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے جس میں میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain