تازہ تر ین

پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی”کانپیں ٹانگ“رہی ہیں: اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی”کانپیں ٹانگ“رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے سیاست کے اناڑیوں اور حقیقی کھلاڑی میں فرق دیکھ لیا۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ باہم مک مکا اور نوراکشتی سے اناڑیوں نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا تھا، تاریخ میں پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی”کانپیں ٹانگ“رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست ان کے بس میں کبھی تھی نہ آئندہ ہو گی، پارلیمان کے ایک حصے پر جتھوں کی یلغار اصل مقابلے سے فرار کی بھونڈی کوشش ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں شکست کے غم سے نکلے نہیں کہ عدم اعتماد کی ہزیمت ان کی راہ تک رہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ قوم نے ان سے کہیں زیادہ سفاک اور درندہ صفت لشکروں کو شکست کی دھول چٹائی ہے، کسی کو داخلی امن سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain