اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم تو سمجھے تھے کہ بلاول کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، اب تو ان کے والد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی جانب سے لکھے گئے خط کو ان کی گھبراہٹ قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کو اپنے ایم این ایز پر شک ہے جس کے باعث خط لکھنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گھبراہٹ میں آ کر اراکین کو نااہلی سے متعلق متنبہ کیا۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق خط پرآصف زرداری کی گھبراہٹ ظاہر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین کو خط لکھنا آصف زرداری کی گھبراہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔
