تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کو ن لیگ کی نظر لگ گئی انہیں صرف پی ٹی آئی نظرآرہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کے کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ کو نوٹس جاری کرنا چاہئے اور وضاحت طلب کرنی چاہیے، لیکن الیکشن کمیشن کو ن کی نظر لگ گئی ہے اور انہیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain