تازہ تر ین

الیکشن کمیشن عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے: احسن اقبال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوات میں جلسہ کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے۔عمران خان کی بندوق پر الیکشن کمیشن ہے جس کی اس نے توہین کی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب ہے کہ غربت اور مہنگائی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان کا کوئی ساتھی بھی ان کی حمایت میں ہاتھ نہیں اٹھا رہا ہے ،سب نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain