لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو تینوں طرز کی کرکٹ کا بہترین بیٹر قرار دے دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی اننگز کھیلنے پر بابراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں، بابراعظم اس وقت تین طرز کی کرکٹ کے سب سے بہترین بیٹر ہیں۔
خیال رہے کہ بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میچ میں 196 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو شکست سے بچایا ہے۔