راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عدالت نے 10 سالہ طالب علم سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنا دی۔
راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے 10 سالہ طالب علم کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور اس کے بعد قتل کرنے والے سفاک مجرم کو پھانسی کی سزا سنادی۔
عدالت نے سفاک مجرم کاشف کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی، اور حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک تختہ دار پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نہ ہوجائے۔