اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کے بعد وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کارکنوں سے اپیل کردی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ہر گز تھپکی نہیں دی جارہی، کارکنوں سے اپیل ہے قانون کو ہاتھ میں مت لیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور وائس چیئرمین اپیل ہے، پی ٹی آئی کےکارکن سندھ ہاؤس کو فوری خالی کردیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی قیادت میں کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
