پشاور: (ویب ڈیسک) قصہ خوانی میں دو خواجہ سراؤں کے درمیان جھگڑے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں دو خواجہ سراؤں کے مابین تکرار ہوئی جس دوران بات بڑھنے پر ایک خواجہ سرا نے فائرنگ کردی جس سے دوسرا خواجہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ منو نامی خواجہ سرا کو ساتھی خواجہ سرا نے قتل کردیا اور واقعے کے بعد وہ فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔