تازہ تر ین

روس اور یوکرین کے مذاکرات کا ایک اور دور ترکی میں ہوگا

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے مذاکرات کا ایک اور دور ترکی میں کل شروع ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کا مذاکراتی وفد آج استنبول پہنچ رہا ہے، ترکی نے مذاکرات کے لیے آج کی تاریخ دی تھی تاہم وفود وقت پر استنبول نہ پہنچ سکے۔
کریملن کے ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی کی ملاقات کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، اب تک ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے پیوٹن کو فون کر کے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain