تازہ تر ین

آرٹیکل 69 کے تحت اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا: شاہ محمود

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، ڈپٹی اسپیکر نے کوئی آئین شکنی نہیں کی۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں رہنے چاہئیں، آئین سے ماورا قدام اٹھانا تحریک انصاف کی پالیسی نہیں۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، اپوزیشن نے اقتدار تبدیل کر کے نیب، ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم کرنا تھا، یہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے، عمران خان آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain