تازہ تر ین

باکسرعامرخان لندن میں لٹ گئے، قیمتی گھڑی چھین لی گئی

لندن: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان لندن کی ایک سڑک پرلٹ گئے۔
باکسرعامرخان نے سوشل میڈیا پربیان میں کہا کہ میں مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کررہا تھا کہ 2 مسلح افراد بھاگ کر میری طرف آئے اورپستول میرے چہرے پررکھ کرگھڑی چھین لی۔
عامرخان کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واردات کے دوران میری اہلیہ فریال مجھ سے چند قدم پیچھے تھیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں اس واردات میں محفوظ رہے۔
عامرخان کی گھڑی کی مالیت 2کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain