لاہور: (ویب ڈیسک) محمد رضوان نے ایک اوراعزاز اپنے نام کر لیا، قومی وکٹ کیپر نے وزڈن ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ جیت لیا۔
قومی بلے باز نے گزشتہ سال انتیس میچز میں 1326 رنزبنائے، قومی کرکٹر ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں، بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ انگلینڈ کے جو روٹ نے جیت لیا، انہوں نے پندرہ ٹیسٹ میچز میں 1708 رنز سکور کیے تھے۔
سال کے بہترین پانچ کھلاڑیوں میں جسپریت بھمرا ، روہت شرما ، اولی روبنسن، ڈیون کونوے اور ڈین نائیکر کو شامل کیا گیا ہے۔