تازہ تر ین

پی سی بی فرنچائز مالکان کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام جونیئر لیگ کے انعقاد سے قبل پی ایس ایل کی فرنچائز کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہو گئے جو مالکان کو اس بابت مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پانچویں اور چھٹے سیزن کے حسابات بھی فائنل نہیں کئے جا سکے اور فرنچائز ان ایونٹس سے حاصل شدہ شیئر کی منتظر ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اگر پی ایس ایل کے ساتھ دیگر ایونٹس کو چلانے کی کوشش کی گئی تو اس سے پاکستان سپر لیگ کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کو تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain