تازہ تر ین

جرمن فٹبالر میسوت اوزل کا بھارتی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برلن: (ویب ڈیسک) جرمن فٹبالر میسوت اوزل نے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر بھی آوازیں بلند ہونے لگیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میسوت اوزل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ لیلتہ القدر کی مبارک رات کو بھارتی مسلمانوں کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئیں اس شرمناک صورتحال سے متعلق لوگوں میں آگاہی پھیلائیں، نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے، یہ پوری دنیا کو دکھانا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain