لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف انجری کا شکار ہو کر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر ہو گئے۔
حارث رؤف کو یارک شائر کی میڈیکل ٹیم نے ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ ایسکس کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ کینٹ کے خلاف میچ میں فاسٹ باولر کو بائیں پاؤں میں کھچاؤ محسوس ہوا تھا۔
یارکشائر کے ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، امید ہے فاسٹ باولر جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
