لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اعظم خان فٹنس پر توجہ دے نہیں تو کرکٹ چھوڑ دے اور عمر اکمل کو مشورہ ہے کہ صرف کلب کرکٹ کھیلیں۔ ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے عمر اکمل کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف کلب کرکٹ کھیلنی چاہیے اور احمد شہزاد کیلئے بھی یہی جواب ہے، حسن علی کو فٹنس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے، اعظم خان کرکٹ چھوڑ دے یا کرکٹر جیسا بن کر دکھائے، حیدر علی کو اپنی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ ٹیم پلاننگ ایک مختلف چیز ہے ہم پریشان ہوجاتے ہیں کہ دنیا کا تیز ترین بالر اچھا آرگنائزر بن جائے گا یا ایڈمنسٹریٹر بن جائے یہ غلط ہے اس کی مہارت بالنگ کر انا ہے اس کا کرکٹ ایڈمسٹریشن سے کوئی تعلق نہیں۔ بابر اعظم فیورٹ ہیں شاہین اور بمرا میں شاہین آفریدی بہتر ہیں، شاہین نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھی خود کو ثابت کر دیا ہے۔