تازہ تر ین

لاہور میں ماڈل سمیعہ نواز قتل، ملزم گرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک) نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر 34 سالہ ماڈل سمیعہ نواز کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قتل کی واردات پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس سی کی حدود میں رونما ہوئی، جہاں ملزم سلیمان نواز نے 24 سالہ سمیعہ نواز کو سر میں گولی ماری۔
سر میں گولی لگنے سے ماڈل سمیعہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ مقتولہ سمیعہ نواز باغبان پورہ کی رہائشی تھی، جس کے قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کی گئی ہے جس سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain