اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیالکوٹ کی صورتحال پر پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس بنی گالہ میں ہو گا۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیالکوٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمران خان موجودہ صورتحال پر مرکزی قیادت سے مشاورت کریں گے۔