تازہ تر ین

لاہور: شاد باغ کے علاقے سے میٹرک کی طالبہ اغوا، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں شاد باغ کے علاقے سے میٹرک کی طالبہ کو کار سوار نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
سترہ سالہ طالبہ بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جا رہی تھی کہ کار سوار نا معلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاحال پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے طالبہ کے اغوا کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے طالبہ کی جلد ازجلد بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain