تازہ تر ین

سپریم کورٹ: راستوں کی بندش کیخلاف سماعت، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ میں لانگ مارچ کے دوران راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی طلب کر لیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، سکولز اور ٹرانسپورٹ بند ، تمام امتحانات ملتوی، سڑکیں اور کاروبار بند کر دئیے گئے، معاشی لحاظ سے ملک نازک دوراہے اور دیوالیہ ہونے کے در پے ہے، کیا ہر احتجاج پر پورا ملک بند کر دیا جائے گا؟
اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو درخواست کہ مجھے تفصیلات کا علم نہیں، معلومات لینے کی مہلت دی جائے۔
جسٹس مظاہر نقوی نے اٹارنی جنرل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب، کیا آپ کو ملکی حالات کا علم نہیں؟ سپریم کورٹ کا آدھا عملہ راستے بند ہونے کی وجہ سے پہنچ نہیں سکا۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain