تازہ تر ین

3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے اور آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے۔ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں اور کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں لیکن ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایسے عالم میں عدلیہ اور افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ملکی معیشت کو سازش سے نااہل لوگوں کے ہاتھوں تباہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 2 اور 3 بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا اور پُرامن ریلی کی قیادت کر کے اسلام آباد جاؤں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain