تازہ تر ین

کراچی سے پی ٹی آئی کے 170 کارکنان گرفتار، مقدمات درج

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سے پولیس نے پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 170 کارکنان کو گرفتار کر لیا، ان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے، زیادہ تر گرفتاریاں ساوتھ زون سے کی گئی ہیں۔
پولیس نے گرفتار کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کی خلاف وزری پر سختی سے کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain