اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت اور پی ٹی آئی میں معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں بلکہ جلسہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق، عمران خان جلسےکےبعدواپس چلےجائیں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات جاری رہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر اور پرویز خٹک جبکہ حکومت کی طرف سے ایاز صادق، یوسف رضا گیلانی اور خواجہ سعد رفیق نے مذاکرات میں شرکت کی۔
معاہدے کے بعد سٹرکوں سے کنٹینرز ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
