اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم پر مذاکرات کیلئے پہنچے تھے لیکن حکومتی ٹیم نہیں پہنچی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کمیٹی بنائی تھی جس کے چار ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا، پی ٹی آئی کی کمیٹی کے دو ارکان گمشدہ افراد کی فہرست میں ہیں جب کہ دو ارکان یہاں سامنے کھڑے ہیں، عامر کیانی اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کا حکم مانا اور مقررہ وقت پر چیف کمشنر کے دفتر پہنچے لیکن حکومتی ٹیم مذاکرات کیلئے نہیں آئی اس لیے واپس جا رہے ہیں ، صبح سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرادیں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت اور تحریک انصاف کو رات 10 بجے مذاکرات کا حکم دیا تھا۔
