لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر جرمانے کا تحریری حکم جاری کیا گیا۔
جاری کردہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا جبکہ پنجاب حکومت، ڈپٹی اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
عدالت کے جاری کردہ تحریری حکم کے مطابق جرمانے کی رقم 30 مئی سے قبل جمع کروائی جائے۔
