تازہ تر ین

شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا، مریم نواز

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا جبکہ عمران خان اور ان کا جتھہ املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف۔ عمران خان اور اس کا جتھہ گزشتہ رات آگ لگا کر بھاگ گیا۔
انہوں نے کہا کہ جتھہ اسلام آباد جلا کر اور املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا جبکہ شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا اور مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے آج اس جگہ جا کر قوم کے زخموں پر مرحم رکھا جہاں جتھہ کل رات املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain