تازہ تر ین

حکومت کو آپشن دیدیا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، اداروں سے بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی: اسد قیصر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کو آپشن دے دیا ہے، وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، اداروں سے بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں واضح طور پر کہا کہ اگر ہم اسلام آباد میں بیٹھ جاتے تو معیشت کو مزید مسائل پیش آتے، حکومت سب سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے اور ایجنڈہ بتائے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے حکومت کو ایک آپشن دے دیا ہے، ہمیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے، اداروں سے کوئی بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں کسی کو روکا، نہ گرفتاریاں کیں، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے، عمران خان ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے، عوام نے کل لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایک سوال کے جواب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پشاور میں کسی کے ساتھ ہماری ڈسکشن نہیں ہورہی ہے، عدالت پر اعتماد ہے اور وہیں ہم اپنا مؤقف دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت سازش کے تحت بنی ہے، دیکھتے ہیں کہ حکومت کب کمیٹی کا اعلان کرتی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کمیٹی بنا کر ایجنڈہ دے پھر ہم بات چیت کریں گے، ہم پارلیمنٹ سے مستعفی ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain