تازہ تر ین

رواں مئی گندم، چاول، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 13.8 فیصد ریکارڈ

کراچی: (ویب ڈیسک) رواں مئی گندم، چاول، گوشت، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2022 میں مہنگائی کی شرح اعشاریہ 4 فیصد اضافے سے 13 اعشاریہ 8 فیصد رہی جبکہ اپریل میں مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ایک ماہ میں مرغی تقریبا 17 فیصد اور انڈے 13 فیصد مہنگے ہوئے، مسور کی دال 6 فیصد، دال ماش 2 فیصد اور آٹا ساڑھے 10 فیصد مہنگا ہوا، گندم 2 فیصد، چاول 3 فیصد اور گوشت کی قیمت میں تقریبا 4 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر کی قیمت میں 37 فیصد کمی ہوئی، سبزیاں 15 فیصد، پھل تقریبا 13 فیصد اور چینی کی قیمت میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال مئی میں مہنگائی کی شرح 10 اعشاریہ 9 فیصد تھی۔ اس طرح سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain