تازہ تر ین

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، لوڈشیڈنگ بے قابو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد لوڈشیڈنگ بے قابو ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 5 سو میگا واٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 622 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگا واٹ ہے۔
اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 415 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 284 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اسلام آباد ریجن میں بھی 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں، بجلی کی بندش سے کاروبار سمیت دیگر نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، مختلف علاقوں میں کم ولٹیج کی بھی شکایات آرہی ہیں جس کی وجہ سے الیکٹرانکس کی اشیاء خراب ہو رہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain